ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :انضمام ِ کرناٹکا کی تاریخ پر بیداری مہم کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح

بھٹکل :انضمام ِ کرناٹکا کی تاریخ پر بیداری مہم کا رکن اسمبلی کے ہاتھوں افتتاح

Mon, 07 Nov 2016 20:09:25    S.O. News Service

بھٹکل:7/نومبر (ایس او نیوز)بھٹکل کنڑا ساہتیہ پریشد کے زیر سرپرستی میں مرڈیشور کے بینا وئیدیا پی یو کالج میں ’’ انضمام ِ کرناٹکا تاریخ  ‘‘نامی بیداری  پروگرام کا رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے افتتاح  کیا۔

افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کہاکہ ریاست کرناٹکا جغرافیائی ، ادبی ، ثقافتی طورپر عالی شان روایات رکھنے والی ریاست ہے ، ہماری ریاست کی تاریخ کے متعلق جانکاری حاصل کریں گے تو ہی اپنی ریاست کے متعلق فخرکرنا ممکن ہونے کی بات کہی۔ کرناٹکا کے انضمام کے متعلق کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹکا کے انضمام کی تاریخ جدوجہد آزادی کے مساوی ہونے کی ا ہمیت رکھتی ہے، ریاست کے ہر ایک شہری کو اس کا شعور ہونا چاہئے، اس طرح تاریخ سےجانکاری حاصل کرتے ہوئے اپنے روشن مستقبل کی تشکیل میں متحرک ہونےکی بات کہی۔ اس موقع پر بنگلورو کے کمشنر دفتر کے سامنے 9گھنٹے مسلسل دھرنا دے کر سرکاری اسکولوں میں عارضی اساتذہ کی نامزدگی کا آرڈر لانے والے رکن اسمبلی منکال وئیدیا کی کارکردگی کو سلام کرتے ہوئے  عوام اور پریشد کی طر ف سے مبارکبادی پیش کی۔ بینا وئیدیا تعلیمی ادارے کی ڈائرکٹر پشپ لتا ، کرناٹکا ساہتیہ پریشد کے اعزازی صلاح کار آر این ایس تعلیمی ادارے کے ڈائرکٹر ایم وی ہیگڈے نے بھی خطاب کیا۔ بینا وئیدیا کالج کے پرنسپال رویندر کائی کنی نے استقبال کیا۔ کالج کی طالبات نے ریاستی ترانہ پیش کیا۔ پریشد کے اعزازی سکریٹری ایم پی بھنڈاری نے شکریہ اداکیا۔ لکچرر ودھیادھر کڈتوکا نے نظامت کی۔ کالج کے نائب پرنسپال پرساد مہالے ، پریشد کے سنتوش آچاریہ ، سبرائے موگیر، ایم ایس نائک، گنپتی کائی کنی ، دیواکر نائک وغیرہ موجود تھے۔


Share: